لکھنؤ:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں ایک خاتون نے بی جے پی لیڈر پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر نے فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا ۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا، لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، تھک ہار کر متاثرہ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے انصاف کی فریاد ہے۔ ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ رہائشی متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ سابق شہر پنچایت صدر امیدوار نرلیش سنگھ نے اس کے ساتھ ڈیڑھ ماہ تک آبروریزی کی اور فحش ویڈیو بھی بنائی ،اس کے بعد ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔خاتون کا الزام ہے کہ پولیس نے 16 جولائی کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا؛ لیکن بی جے پی لیڈر کے دباؤ میں ابھی تک 164 کا بیان نہیں کروا رہی ہے۔ متاثرہ اور اس کا رشتہ دار کا یہ بھی الزام ہے کہ داروغہ اور ملزم ان پر مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ادھر متاثرہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر ملزم کے رسوخ کے سبب اس پر کارروائی نہیں کی گئی تو وہ مع اہل و عیال پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پر خودسوزی کریں گے۔ اس معاملے میں پولیس بھی کچھ بولنے سے کترا رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس بھی سیاسی دباؤ میں آکر اپنے فرائض سے محروم ہے ۔